عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف او سی لوڈ شیڈنگ فری کنری سٹی کا اعلان
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
او سی
لوڈ شیڈنگ فری کنری سٹی کا اعلان
کنری پاک ایک شاندار اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نواب تیمور تالپور نے شرکت کی۔
وی او
تقریب میں حیسکو چیف حیدرآباد فیض اللہ ڈاہری، ایکسئین حیسکو عمرکوٹ علی رضا بھٹی سمیت حیسکو کے دیگر افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر حیسکو چیف نے کنری سٹی کے عوام کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کنری کے دو فیڈرز (ون اور تھری) کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اعلان سن کر شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور عوام نے اس اقدام کو کنری شہر کی ترقی اور سہولت کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا۔
نواب تیمور تالپور نے حیسکو چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کنری کے شہریوں کے لیے ایک تحفۂ روشنی ہے۔ انہوں نے مزید درخواست کی کہ شہر کے باقی چار فیڈرز کو بھی لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے تاکہ پورا کنری شہر بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے مستفید ہو سکے۔
سٹی چیئرمین کنری حاجی شکیل احمد باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ نواب تیمور تالپور اور حیسکو انتظامیہ کا یہ قدم عوامی خدمت کی بہترین مثال ہے، اور کنری کی عوام ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ تقریب عوامی خدمت، ترقی اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کی ایک مثالی مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی، جس نے کنری کے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی نئی روشنی بکھیر دی۔