کوٹ غلام محمد #ڈینگان جھلوری شہر سے چار دن قبل کا پتہ ہونے والی 8 سالہ
کوٹ غلام محمد
#ڈینگان
جھلوری شہر سے چار دن قبل کا پتہ ہونے والی 8 سالہ بچی آمنہ بنت امام مسجد غلام حیدر کنڈانی کی معصوم بیٹی نہر سے بند بوری بند حالت میں ملی جس کی اطلاع آبپاشی عملے نے پولیس کو دی آخری َاطلاع تک پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال میرپور خاص منتقل کیا جارہا تھا
سوال یہ ہے کہ اس پر ظلم و زیادتی کے نشان ملنا صرف ایک کیس نہیں، یہ ہمارے نظامِ انصاف، ہماری سماجیات اور ہماری انتظامیہ کے کردار پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے۔ چھ دن تک ایک معصوم بچی گم رہتی ہے، ادارے خاموشی اوڑھے رہتے ہیں، اور چھٹے دن اس کی لاش ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہم ایک بے حس معاشرہ بن چکے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی بے رحمانہ تحقیقات، شفاف فرانزک اور معیاری میڈیکل انکوائری فوری طور پر کی جائے، کسی دباؤ، سفارش یا اثر و رسوخ کے بغیر۔ اور اگر یہ سمجھ کر کہ یہ “غریب امام کی بچی” ہے اس معاملے کو کم تر سمجھا گیا… تو پھر یہ بھی واضح رہے کہ پورا ضلع اس ناانصافی کے خلاف ایک شدید عوامی ردعمل کیلئے تیار ہے۔۔۔۔ُ
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ