November 17, 2026

اقبال صرف شاعر نہیں تھے، وہ مرد مومن، مفکر اسلام اور ایک نظریہ تھے۔امجد علی خان نیازی

IMG-20250917-WA0193(4)

اقبال صرف شاعر نہیں تھے، وہ مرد مومن، مفکر اسلام اور ایک نظریہ تھے۔امجد علی خان نیازی

9 نومبر صرف یوم ولادت اقبال نہیں، بلکہ یاد بیداری ملت کا دن بھی ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ 9 نومبر وہ دن جب برصغیر کی دھرتی پر ایک ایسا ستارہ طلوع ہوا جس نے سوئی ہوئی امت کو بیدار کیا، غلام ذہنوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی، اور ایک خواب دیکھا — پاکستان کا خواب! انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ صرف شاعر نہیں تھے، وہ مردِ مومن، مفکرِ اسلام، اور ایک نظریہ تھے۔ان کے کلام نے نوجوانوں کے دلوں میں خودی، ایمان، عشقِ رسول ﷺ اور عمل کا جذبہ پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ ہمیں آج بھی یاد دلاتے ہیں کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں، اج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اقبالؒ کے پیغام کو سمجھیں، اپنی “خودی” کو پہچانیں،
اور پاکستان کو علم، انصاف، ایمان اور اتحاد کی بنیاد پر وہ ملک بنائیں جس کا خواب اقبالؒ نے دیکھا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے یوم اقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ ایک تحریک کا نام ہیں۔ 9 نومبر صرف یومِ ولادتِ اقبال نہیں، بلکہ یادِ بیداریِ ملت کا دن بھی ہے۔