فیصل آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ پیرمحل گوجرہ دوسرے اضلاع شورکوٹ شہر
فیصل آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ پیرمحل گوجرہ دوسرے اضلاع شورکوٹ شہر کی ناقص غیر تسلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اسٹیبلشمنٹ بیوروکریسی کو موصول
پنجاب بھر کے اندر تمام اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز حضرات کو صرف اور صرف بارہ ماہ کیلئے تعینات کیا جاسکے گا اب اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے تبادلے صوبوں سے باہر بھی کیے جائے گے۔ان کو اب پنجاب کے اندر ہی نہیں پنجاب سے باہر بھی تعینات کیا جائے گا پنجاب بھر کے ساتھ ساتھ فیصل آباد ڈویژن کے اندر ضلعی لیول پر ورچولائزیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر تقرر تبادلے کردیے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کو رپورٹ جاری کردی گئی ۔
پنجاب بھر کے اضلاع ڈویژن تحصیل کی بیروکریسی
ڈسٹرکٹ کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ فیصل آباد کمشنر کاکردگی رپورٹ پہلے 32 نمبر پر تھی اب اس دفعہ فیصل آباد ڈویژن کاکردگی رپورٹ کے لحاظ سے سب سے پیچھے 54 نمبر کراس کرگیا ۔لاہور وہاڑی شیخوپورہ ملتان ڈویژن خانیوال لیہ ساہیوال چیچہ وطنی اوکاڑہ سرگودھا بھکر عبد الحکیم دیگر اضلاع ڈسٹرکٹ تحصیلوں کے اندر کاکردگی میں سب سے آگے پائے گئے۔پنجاب بھر کے اکثر اضلاع ڈویژن کے اندر میل جینٹس اسسٹنٹ کمشنرز کی کاکردگی رپورٹ بہتر پائی گئی پنجاب بھر کے اندر فی میل اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنرز صحافت سیاسی شخصیات مذہبی شخصیات انجمن تاجران کا پریشر برداشت نہیں کر پائے عورت ذات ہونے کی وجہ سے پنجاب بھر کی عوام فی میل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے مسائل بتانے سے گریزاں رہے۔پنجاب بھر کے اکثر اضلاع ڈویژن لیول پر فی میل لیڈیز اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کارکردگی کے لحاظ سے مایوس کن کارکردگی پائی گئی جس میں فیصل آباد ڈویژن سطح پر ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلوں پیرمحل کمالیہ شورکوٹ تحصیلوں شہروں کے اندر تعینات فی میل اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ صرف اور صرف سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری کی کاکردگی تک محدود رہی ۔فیصل آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلوں میں فی میل اسسٹنٹ کمشنرز کی حالیہ رپورٹ کیمطابق کچھ عرصہ پہلے تقرر تبادلے کیے گئے لیکن کمالیہ تحصیل کے اندر فی میل لیڈیز اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ سفارشات کی بنیادوں پر روک دیا گیاان کی کاکردگی رپورٹ کو اگر دیکھا جائے تو پورے پنجاب کے اندر دو سالوں سے روزانہ کی بنیادوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کامیاب آپریشن کیے گئے لیکن کمالیہ تحصیل کے اندر کاکردگی صرف اور صرف تھانہ موڑ اے سی آفس محکمہ بلدیہ بازار تک محدود رہی اور تھانہ موڑ اے سی آفس میونسپل کمیٹی کے دائرہ تک افسران بالا کو گھما کر وزٹ کرواکر وہی سے واپس بھیج دیا جاتا ، اور اندرون کمالیہ کے اندر ناجائز تجاوزات کی بھرمار محلوں گلیوں چوکوں اور تحصیل کمالیہ کے نواحی گاؤں کے اندر ناجائز تجاوزات دو سالوں سے کسی بھی قسم کا کامیاب آپریشن نا ہوسکا ۔اندرون کمالیہ کے اندر کسی بھی قسم کی بہتر کارکردگی سامنے نا آسکی ۔ویسے تو تحصیل لاوارث کمالیہ شہر کے اندر 30 سالوں سے خاموش کارکردگی کامنظر پیش کررہا ہے جہاں ترقیاتی منصوبے لگائے تو گئے ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی ہوا لیکن فنڈز کی عدم دستیابی فنڈز خورد برد ہونے کے نتیجہ میں کمالیہ شہر لاوارث ہوگیا کمالیہ شہر کے اندر پچھلے 30 سالوں سے سیاسی شخصیات اور آئے روز نئے سے نئے تعینات ہونے والے افسران بالا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔سب سے پہلا معاملہ کمالیہ ریلوے اسٹیشن جو اسوقت کھنڈرات میں بدل چکا ہے وہاں کسی بھی قسم تعمیر نو کاموں میں توجہ نہیں دی جارہی انتہائی خستہ حال ٹکٹ بکنگ بلڈنگ اسٹریٹ لائٹس کا فقدان پینے کیلئے صاف پانی موجود نہیں مسافروں کیلئے واش روم موجود نہیں اگر کوئی واش روم موجود ہے تو مسافروں کے استعمال میں نہیں صرف اور صرف وہاں کا عملہ استعمال کررہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کو تعینات ہوئے دو سال کا عرصہ ہوچکا لیکن ایک دفعہ بھی ریلوے اسٹیشن کا سرکاری وزٹ نہیں کیا گیا ریلوے اسٹیشن کی ملکیت زمینوں پر قبضہ مافیا سرگرم ریلوے اسٹیشن کے اندر کھڑی مال گاڑیوں کی لوہے کی بنی ہوئی چھتیں تک بیچ ڈالی گئی پہلے ادوار میں کامیاب 6 ٹرین شورکوٹ براستہ پیرمحل کمالیہ ماموں کانجن لاہور کیلئے راوی ٹرین چلتی تھی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نجی مالکان کی سازشوں مناپلی کی وجہ سے کمالیہ شہر کے اندر راوی ٹرین سروس کو فلاپ کردیا گیا کمالیہ ریلوے اسٹیشن کے اندر کینٹین مسافروں کیلئے مسجد ویٹنگ روم کی سہولیات کا فقدان بھی کئی سالوں سے ہے۔کمالیہ ریلوے اسٹیشن کی بربادی لاوارث کرنے کے اندر کمالیہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر جو افسران بالا کو خوش کرنے میں مصروف عمل ہے جن کی ذمہ داری بنتی تھی اپنے منصب کا غلط استعمال اور ریلوے اسٹیشن کی ناقص کارکردگی کو بھی اچھا کی رپورٹ افسران بالا کو پیش کرتے رہے کمالیہ ریلوے اسٹیشن لاوارث ہوچکا ریلوے ہیڈ کوارٹر کے بڑے بڑے افسران جوکہ کمالیہ ریلوے اسٹیشن کی بربادی کے اصل ذمہ دار ہےاور ملوٹ پائے گئے ۔کمالیہ شہر کے اندر دوسرا منصوبہ پنجاب گورنمنٹ کے کروڑوں فنڈز لگاکر بنایا جانے والا کمالیہ جنرل بس اسٹینڈ ہے جو کافی سالوں سے بن کر بھی نہیں بن سکا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مافیا کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آرہی ہے کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر پچھلے دو سال سے کمالیہ کے اندر تعینات لیکن کمالیہ جنرل بس اسٹینڈ کو کمالیہ کی عوام کیلئے فعال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی پرائیویٹ نجی ٹرانسپورٹ مافیا کی ملی بھگت کی وجہ کمالیہ جنرل بس اسٹینڈ کا منصوبہ دو سال سے لاوارث لاش کی طرح پڑا ہوا ہے۔کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے سیاسی و مذہبی شخصیات انجمن تاجران کے دباؤ برداشت نا کرسکی چند نامی بنامی من پسند میڈیا چینلز سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے صرف اور صرف کمالیہ تھانہ موڑ بلدیہ میونسپل کمیٹی بازار کی کارکردگی دکھانے میں مصروف عمل اور کامیاب پائی گئی ۔اندرون شہر کمالیہ کا اللّٰہ وارث۔کمالیہ اندرون بازاروں کے اندر بھاری چھوٹی موٹی ٹریفک کمالیہ کے اندر کمالیہ کی عوام کیلئے وبال جان بن چکی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ بازاروں کے اندر ہلکا پھلکا سا سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا کی خبروں تک آپریشن کرکے پنجاب گورنمنٹ اور اپنے افسران بالا کو خوش کرتی رہی اور چونا لگاتی رہی۔درحقیقت کمالیہ کے اندر کمالیہ لاوارث ہونے کے ساتھ ساتھ کمالیہ شہر کرپشن کا گڑھ بن چکا جہاں درجہ چہارم کے ملازمین سے لیکر پٹواری تحصیل دار میونسپل کمیٹی کے ملازمین اے سی آفس ملازمین آج سے نہیں پچھلے تیس سالوں سے کرپشن کی صورت میں کمالیہ کی عوام کو بری طرح نوچ رہے ہیں ۔جو کام روزانہ کی بنیادوں پر کرنے والے تھے نارمل روٹین میں کرنے والے تھے ان کاموں کو چند دنوں میں دکھا کر اپنی کاکردگی رپورٹ کو بہتر کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے ۔اور یہ کام چالاکیاں پھرتیاں کمالیہ شہر کے اندر پچھلے تیس سالوں میں نہیں دکھائی گئی جو اب دکھائی جارہی ہے کمالیہ کہ ترقی میں حائل عناصر جن میں سیاسی مذہبی شخصیات انجمن تاجران صحافت کا ایک نیگیٹو رول رہا جنہوں نے کمالیہ کی ترقی کی راہوں میں مسلسل رکاوٹ بنتے رہے کمالیہ شہر کے اندر پارکوں سیاحتی مقامات کو لاوارث چھوڑا گیا آخری دنوں میں جو کارکردگی دکھائی گئی وہ یہی کام پچھلے کئی سالوں سے رکے ہوئے تھے روزانہ کی بنیادوں پر کیے جانے تھے لیکن ایسے کاموں کا کیا فائدہ کہ کمالیہ کے اندر پارکوں چڑیا گھر ریلوے اسٹیشن جنرل بس اسٹینڈ اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز ہڑپ کرلیے گئے اور چند روپے لگا کر کمالیہ کی عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے ۔کمالیہ کے اندر چڑیا گھر کا منصوبہ جو کافی سالوں سے لاوارث چھوڑ دیا گیا۔جہاں جانوروں کو مناسب اچھی خوراک نہیں دی جارہی سہولتوں کا فقدان ہے کئی سالوں سے ماہانہ سالانہ فنڈز ہڑپ کرلیے گئے کمالیہ شہر کے اندر پیرا فورس کا نام و نشان تک موجود نہیں کسی بھی قسم کا ناجائز تجاوزات کے نام پر آپریشن نہیں کیا گیا بلکہ الٹا کمالیہ کے اندر تعینات ہوکر صرف اور صرف کمالیہ کی عوام کو الو بیوقوف بنایا گیا اور کروڑوں روپیہ اکھٹا کرلیا گیا ۔کمالیہ شہر کے اندر چند مقامات پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی لیکن ان کے اندر بھی اسٹریٹ لائٹس موجود نہیں چند وارڈ کے بلب لگاکر کاکردگی کی رپورٹ تصاویر ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ۔کمالیہ جا تاریخی گھنٹہ گھر بازار پچھلے چار سالوں سے مرمت نہیں کیا جاسکا۔کیا تھانہ موڑ کمالیہ کی کارکردگی کو کمالیہ کی عوام نے چاٹنا ہے کمالیہ اندرون شہر تو لاوارث ہوچکا کافی سالوں سے۔کمالیہ شہر تھانہ موڑ کے اندر ٹریفک جام کا نظام درہم برہم ہوچکا روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں لوگ کمالیہ روڈ سے گزرتے ہیں جس میں ہزاروں موٹر سائیکل رکشوں میں ان گنت لاتعداد اضافہ ہوچکا بڑی گاڑیوں ٹرک ٹرالی ہیوی گاڑیوں کا شہر کمالیہ کے اندر داخلہ ٹریفک پولیس کا محکمہ رشوت سفارشات کی بنیادوں پر شہر کے اندر انٹری دے رہے ہیں جو انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے کمالیہ کے شہریوں کیلئے روڈ کے اوپر موجود سکول کالجز یونیورسٹیز کے طلباء طالبات کیلئے روڈ کراس انتہائی خطرناک مہلک ثابت ہوچکا کمالیہ شہر کے اندر جو زیبرا کراسنگ لائنز لگائی گئی وہ تو مسئلے کا حل نہیں ہے وہ تو پچھلے دو سال پہلے بھی لگائی گئی تھی ٹریفک کی روانی اپنی سپیڈ کے ساتھ جاری ہے کمالیہ شہر کے اندر دس مقامات پر ای چلان آن لائن سسٹم لگاکر کمالیہ شہر کو محفوظ کیا جاسکتا تھا تھانہ موڑ کمالیہ پرانا بس اسٹینڈ آن لائن ٹریفک سگنلز لگاکر کمالیہ کی عوام کو سہولت دی جاسکتی تھی۔کمالیہ کے اندر ٹریفک کے اضافے کی وجہ حادثات کی وجہ ون وے روڈ نا ہونے کی وجہ سے اور رجانہ انٹرچینج موٹروے کی وجہ سے کمالیہ شہر کے اندر ٹریفک کا رش اور حادثات معمولات بن چکا بائی پاس سرفراز موڑ ریلوے پھاٹک پرانا بس اسٹینڈ تھانہ موڑ انٹری جنرل بس اسٹینڈ پر آن لائن ای چلان سسٹم کی اشد ضرورت سیف سٹی پراجیکٹس کے تحت چلایا جائے ۔کمالیہ شہر کے اندر پی ایس ٹی کالج کا منصوبہ لاوارث ہوچکا سہولیات کا فقدان کمالیہ شہر کے اندر سٹی ہسپتال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منصوبے لاوارث ہوچکے بدتمیز ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دوائیوں کی سہولیات میسر نہیں اچھی سہولیات میسر نہیں صرف اور صرف سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا کوریج افسران بالا کو خوش کرنے کی خاطر چند گھنٹوں کی صفائی ستھرائی اچھا نظام دکھا کر افسران بالا کو خوش کرنے کی ناکام کوششیں جاری ۔ کمالیہ شہر کے اندر محکمہ اوقاف بلدیہ کی سرکاری زمینوں سے قبضے ابھی تک نہیں چھڑائے جاسکے۔ریلوے اسٹیشن سے لیکر محکمہ اوقاف بلدیہ کی سرکاری زمینوں کی لیز صرف اور صرف من پسند لوگوں کو دی جانے لگی۔