46

*پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ*

*پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ*

وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف اضلاع میں کام کرنے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر طویل عرصے سے ناقص کارکردگی، کرپشن اور صفائی نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔

اب ہر ضلع میں صفائی کا انتظام مقامی حکومت (ڈسٹرکٹ انتظامیہ) کرے گی۔

نئی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں صفائی کے معاملات چلائے جائیں گے۔

عوامی شکایات اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی برائے گورننس بھی اس فیصلے کی توثیق کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں