54

9 نومبر یومِ اقبال ​فکرِ اقبال کو سلام!

9 نومبر یومِ اقبال
​فکرِ اقبال کو سلام!
علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش، 9 نومبر، ہمیں ایک عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری سے امتِ مسلمہ کو بیدار کیا۔
​بچو! علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا درس دیا، یعنی اپنی صلاحیتوں کو پہچانو، محنت کرو اور کبھی ہمت نہ ہارو۔ ان کا پیغام تھا کہ کامیابی تمہارے قدم چومے گی اگر تم مستقل مزاجی اور نیک نیتی سے اپنے مقاصد کے حصول میں لگے رہو گے۔
​جیسا کہ اقبال نے فرمایا:
​؎ پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
​اس شعر میں اقبال نے بتایا ہے کہ اگرچہ کوے اور شاہین دونوں ایک ہی آسمان میں اڑتے ہیں، لیکن ان کے مقاصد اور پرواز کا انداز مختلف ہے۔ شاہین بلند پروازی اور خودداری کی علامت ہے، جب کہ کرگس (گدھ) مردار خوری اور پستی کی نشانی ہے۔ اقبال کا پیغام یہ ہے کہ انسان کو شاہین کی طرح بلند سوچ رکھنی چاہیے اور اپنے اندر خودی پیدا کرنی چاہیے تاکہ وہ عظمت کی بلندیوں کو چھو سکے۔
​آئیں آج ہم سب مل کر علامہ اقبال کے افکار کو اپنائیں اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
​منجانب۔ مرکزی چیرمین اف پاکستان
خان عنصر خان سیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں