میاں ہمایون شاہ سوشل ویلفیئر گیس ضلع چارسدہ کے چیئرمین منتخب۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ن کے پی صدر انجینئر امیر مقام کی طرف سے انکا انتخاب بہترین اقدام ہے۔علاقہ عمائدین
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر، میاں ہمایوں شاہ کاکاخیل کو چئیرمین سوشل ویلفیئر گیس، ضلع چارسدہ کا اہم عہدہ ملنے پر تمام کارکنان و علاقہ عمائدین کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمایون شاہ کاکاخیل کی قیادت میں، ہمیں یقین ہے کہ آپ ضلع چارسدہ میں فلاحِ عامہ اور گیس کی بہتر فراہمی کے لیے انشاءاللہ نئے سنگِ میل طے کریں گے۔کارکنان و علاقہ عمائدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ عہدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل کی انتھک محنت اور پارٹی سے وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف، اور مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام کی طرف سے میاں ہمایون شاہ کاکاخیل کا انتخاب بہترین اقدام ہے۔