54

کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا قاضی نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا قاضی نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور افسران کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز علی رضا قاضی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کیپٹن (ر) علی رضا قاضی نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے، آپ کا تعلق 44 کامن سے ہے، پولیس میں شمولیت سےقبل آپ نے نو سال پاک فوج میں اپنے فرائض سرانجام دئیے، اس دوران آپ نے آپریشن ضربِ عضب میں بھی حصہ لیا اور ملک دشمن عناصر کا بہادری اور جوانمردی سے مقابلہ کیا، آپ کی ان خدمات کے اعتراف میں آپ کو امتیازی سند سے بھی نوازا گیا، آپ نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کیا ہے اور صوبہ بلوچستان پولیس اور پنجاب پولیس میں اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔چارج سنبھالتے ہوئےایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد علی رضا قاضی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور افسران کی ویلفئیر اولیں ترجیحات میں شامل ہیں، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازتِ نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں