174

رینالہ خورد(جاوید راہی بیورو چیف) پنجاب حکومت کے نئے eBiz پروگرام (Electronic Business Portal) کے حوالے سے آگاہی سیمینار— تاجر برادری اور صنعتکاروں کی بھرپور شرکت

رینالہ خورد(جاوید راہی بیورو چیف)
پنجاب حکومت کے نئے eBiz پروگرام (Electronic Business Portal) کے حوالے سے آگاہی سیمینار—
تاجر برادری اور صنعتکاروں کی بھرپور شرکت

رینالہ خورد (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت کے جدید eBiz پروگرام کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار بلدیہ ہال رینالہ خورد میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں چوہدری زاہد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رینالہ خورد، شکیل احمد صدر انجمن تاجران اوکاڑہ، شیخ محمد آصف جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رینالہ خورد، شیخ محمد اقبال کریانہ ایسوسی ایشن، دیگر تاجر نمائندگان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

سیمینار کے کنوینر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی تھے، جنہوں نے پروگرام کے مقاصد، اہمیت اور اس کے عملی نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا نیا eBiz پروگرام صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پروگرام کے تحت 52 سے زائد NOC، پرمٹس اور لائسنس اب گھر بیٹھے صرف چند کلکس کے ذریعے آن لائن حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس سہولت سے عوام کا قیمتی وقت بچے گا، سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر ختم ہوں گے اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت پیدا ہوگی۔

سیمینار میں حکومتِ پنجاب کے Ease of Doing Business اصلاحاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ eBiz پروگرام کاروباری ماحول کو آسان، مؤثر اور شفاف بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، جس سے ضلعی و صوبائی سطح پر معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شرکاء نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کاروباری طبقے کے دیرینہ مسائل کا حل ہے اور پنجاب میں جدید ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کا نیا دور شروع کرے گا۔

اختتام پر کنوینر خالد جاوید بھٹی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون حکومتی اصلاحات کی کامیابی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں