52

فیصل آباد۔۔المصطفے فاؤنڈیشن یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر ڈاکٹر کاشف رحمن۔ڈپٹی کوارڈنیئٹر عبد المتین انصآری۔محمد مبین نے سب افس غلام محمد آباد

فیصل آباد۔۔المصطفے فاؤنڈیشن یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر ڈاکٹر کاشف رحمن۔ڈپٹی کوارڈنیئٹر عبد المتین انصآری۔محمد مبین نے سب افس غلام محمد آباد میں چیرمین ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کی اور المصطفے فاؤنڈیشن یوتھ ونگ کے زیرانتظام مستحق بچوں بچیوں کے لیے بک بنک اور ایمرجنسی میں خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بلڈ بنک کے قیآم کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔دونوں بنک کے ابتدائی خدوخال پر مشاورت کی گی۔اور اسکی اہمیت اور ضرورت پر بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب المصطفے فاؤنڈیشن یوتھ ونگ کے تحت کسی کالج میں بلڈ گروپ اور ہیپاٹائٹس بی سی کا کیمپ لگاکر اسکا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔عبد المتین انصاری کو کیمپ کے انتظامات کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں