ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائٹل گروپ کی جانب سے عوامی خدمت کی مثال نہیں ملتی چوہدری فیاض تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف سماجی فلاحی سیاسی دینی شخصیت چوہدری فیاض نے وائٹل دسترخوان کا دورہ کیا
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائٹل گروپ کی جانب سے عوامی خدمت کی مثال نہیں ملتی چوہدری فیاض تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف سماجی فلاحی سیاسی دینی شخصیت چوہدری فیاض نے وائٹل دسترخوان کا دورہ کیا اس موقع پر ملک طیب ٹیڈی حاجی اشرف فیض کالونی والے ہدایت علی زاہد حسین انجم ایم آصف قمر اسد چوہدری سمیت دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے چوہدری فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائیٹل گروپ کے حاجی سعید احمد چوہدری غلام مرتضی میاں کاشف ثناء میاں آصف ثنا سمیت دیگر عہدیداران ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں انکی عوامی خدمت کی کوئی مثال نہیں ملتی پینے کے پانی کا مسئلہ ہو یا ادویات کا کوئی بھی رفاعی کام ہو ہمیشہ وائیٹل گروپ ہی کردار ادا کرتی ہے وائٹل دسترخوان میں روزانہ کی بنیاد پر بچے خواتین مردوں سمیت چار ہزار کے قریب لوگ کھانا کھانے ہیں اور وائٹل گروپ کے لئے دعا کرتے ہیں