duanewsonline 35

*نارتھ کراچی سیکٹر 5K بیت العنم فلیٹ سے پراسرا طور پر غائب ہو جانے والے 7 سالہ معصوم بچےصارم کا معاملہ چھٹے دن بھی حل نہ ہوسکا*

*نارتھ کراچی سیکٹر 5K بیت العنم فلیٹ سے پراسرا طور پر غائب ہو جانے والے 7 سالہ معصوم بچےصارم کا معاملہ چھٹے دن بھی حل نہ ہوسکا*

*پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن اور تحقیقات جاری تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا*

*والدین کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے مدد کی اپیل*

(اسٹاف رپورٹ) سات جنوری سنہ دو ہزار پچیس کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے صارم کی تلاش اب تک جاری ہے، پولیس نے تمام فلیٹس کی تلاشی بھی لی اور اپارٹمنٹ کے چوکیدار، مدرسے کے قاری اور یونین کے افراد سے تحقیقات بھی کیں تاہم کوئی سراخ نہ مل سکا۔ بچہ بنام صارم ولد محسن پرویز عمر چھ سے سات سال، تھانہ بلال کالونی کی حدود بیت العنم بلاک فائیو کے نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر اس وقت لاپتہ ہوا، جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ بیت العنم فلیٹ کے اندر واقع مدرسے سے پڑھ کر واپس اپنے گھر آرہا تھا دونوں کمسن بچوں نے کھیل کھیل میں واپسی کیلئے الگ الگ راست سے دوڑ لگا کر جلدی گھر پہنچنے کی کوشش کی تاہم ایک بچہ گھر نہ پہنچ سکا، فلیٹ میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند تھے، چوکیدار کا کہنا ہے کہ بچہ فلیٹ کے گیٹ سے باہر نہیں نکلا، پولیس کی مختلف ٹیمیں بچے کی کھوج لگانے میں مصروف تاہم ابھی تک کامیاب نہ ہوسکیں۔ بچے کی والدین نے بچے کی تلاش کیلئے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں