185

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) مبارک پور میں قوم پرست رہنماؤں اور آبادگاروں کی جانب سے دھان کے نرخ کم ہونے، مل مالکان کی جانب سے غیر قانونی

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) مبارک پور میں قوم پرست رہنماؤں اور آبادگاروں کی جانب سے دھان کے نرخ کم ہونے، مل مالکان کی جانب سے غیر قانونی کٹوتیوں اور کھاد کے بڑھتے ہوئے داموں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی بینظیر بھٹو سوسائٹی سے شروع ہو کر پریس کلب مبارکپور پہنچی، جہاں شرکاء نے شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت جسقم بشیر قریشی گروپ کے کامریڈ لیاقت سرکی، علی اکبر کُورار، عبدالرسول خوسو، شوکت کٹبار اور غلام ربانی نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں شہری اور کاشتکار بھی شریک ہوئے۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھان کا ریٹ بڑھایا جائے، مل مالکان کی ناجائز کٹوتیوں کا نوٹس لیا جائے اور کھاد کے نرخ کم کر کے آبادگاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں