google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
duanewsonline 21

1 نومبر 1922ء کو سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔ یہ وہ عظیم سلطنت تھی جو تقریباً 623 سال تک قائم رہی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

1 نومبر 1922ء کو سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔ یہ وہ عظیم سلطنت تھی جو تقریباً 623 سال تک قائم رہی اور تین براعظموں ایشیا، یورپ اور افریقہ پر پھیلی ہوئی تھی۔ اس 600 سالہ دور میں عثمانی سلطانوں نے اسلام، انصاف، علم اور تہذیب کو پوری دنیا میں پھیلایا۔ لیکن وقت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں، اندرونی کمزوریوں اور پہلی جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سلطنت بہت کمزور ہو گئی۔ جنگ کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک نے انقرہ میں ایک نئی حکومت بنائی اور کہا کہ اب ترکی بادشاہت نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔ پھر 1 نومبر 1922ء کو ترکی کی اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ سلطنت اور خلافت دونوں ختم کر دی جائیں۔ اس کے بعد آخری عثمانی سلطان محمد ششم وحید الدین نے تخت چھوڑا اور ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ یوں ایک عظیم سلطنت ختم ہو گئی۔ مگر خلافت کو عارضی طور ختم نہیں کیا گیا بلکہ ایک علامتی خلیفہ عبد المجید کو مقرر کیا گیا تا کہ مسلمانوں میں غصہ نہ پھیلے۔ مگر پھر 3 مارچ 1924ء کو مصطفیٰ کمال اتاترک کی حکومت نے خلافت عثمانیہ کو بھی ختم کر دیا۔ اسی کے ساتھ اسلامی خلافت کا وہ طویل اور روشن دور مکمل طور پر ختم ہو گیا جو صدیوں تک امت مسلمہ کو ایک مرکز کے تحت جوڑے رکھتا تھا۔ یہ دن مسلمانوں کے لیے انتہائی دکھ بھرا تھا، کیونکہ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے ساتھ امت مسلمہ کا عالمی اتحاد بھی ٹوٹ گیا 😢۔
Copy

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں