5

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان نے یومِ عاشور کی مناسبت سے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے حق، سچ، صبر، استقامت، عدل اور قربانی کا عظیم درس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق اور سچ کی خاطر ہر قربانی دی جا سکتی ہے، مگر باطل، ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکایا جا سکتا۔ حضرت امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے اہلِ بیتؑ اور جانثار ساتھیوں سمیت عظیم قربانی پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عزت، غیرت اور حق کی سربلندی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا بھی سعادت ہے، جبکہ ظلم کے سامنے جھکنا کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک حق پر قائم رہنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ واقعۂ کربلا ہمیں صبر، استقامت، ایثار، اخوت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، جس پر عمل کر کے معاشرے کو امن، محبت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔
ملک سعد بشیر اعوان نے دعا کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل کرنے، حق کا ساتھ دینے، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور عدل و انصاف پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں