سویڈش حکومت نے جنوری 2026 میں تارکین وطن کی واپسی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔
جس میں فی کس خاندان کو 600,000 کرونر تک کی پیشکش کی گئی ہے۔
سٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سویڈن کی حکومت نے تارکین وطن کی سویڈن چھوڑ کر اپنے ممالک واپسی کے پروگرام کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ پروگرام میں فی کس بالغ افراد کیلئے 350,000 کرونر اور فی خاندان کو زیادہ سے زیادہ 600,000 کرونر کی ادائیگی شامل ہے، تاکہ رضاکارانہ طور پر تارکین وطن واپس اپنے ممالک جانے اور سویڈن چھوڑ کر جانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔