اوکاڑہ ۔ جاوید راہی بیورو چیف ۔
ضلع کونسل میں سالانہ فریم ورک ٹینڈر میں کروڑوں روپے کی بینک سٹیٹمنٹ اور زر ضمانتیں جعلی ٹھیکیدار بے نقاب
ڈپٹی کمشنر اوکاڑ ا احمد عثمان جاوید نے از خود انکواری کر کے ضلع کونسل کے چیف آفیسر فدا افتخار میر اور انسپکٹر انفورسمنٹ مدثر نذیر کو ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے انسپیکٹر انفورسمنٹ مدثر نذیر کی مدعیت میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں تین نامز د ٹھیکیداروں پر دو مقدمات بجرم 420/468/471 ت پ درج کر لیے گئےسالانہ فریم ورک ٹینڈر اپ لوڈ کرنے والی تین فرموں المعصوم فرم پروپرائیٹر زبیر خاں نیازی ساکن میانوالی جعلی بینک سٹیٹمنٹ دینے پر بجرم 420/468/471 ت پ مقدمہ درج کیا گیا اسی طرح میسزز دوست محمد اورمیسززسپرداود خان کی جانب سے الگ الگ کاموں کی مد میں لاکھوں روپے کے بوگس زر ضمانت بنک کی جانب سے جعلی قرار پائے جانے پر بھی بجرم 420/468/471 ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا فرموں کے مالکان جن کاتعلق میانوالی ، اور اوکاڑا سے بتایا گیا ھے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے بعد ہائر اتھارٹی کو اس جعل سازی کی انکوائری رپورٹ بجھوا دی گئی انسپیکٹر انفورسمنٹ مدثر نذیر کا بروقت کاروائی اور مقدمات درج کرنے پرقو می خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ ، نقصان سے بچا لیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]