سرگودہا ( راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے نرواڑی گارڈن ( سون ویلی روڈ ) کی حفاظت اور مؤثر مینٹیننس کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی چیئرمین شپ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کو سونپی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینیئر ہائی وے خوشاب سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ منیجر ایس ڈبلیو ایم سی خوشاب بطور ممبران شامل ہیں۔کمیٹی نرواڑی گارڈن کی مجموعی دیکھ بھال، صفائی، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر اور شجرکاری کے عمل کی مانیٹرنگ کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کمیٹی مقامی کمیونٹی کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شریک کرنے، ماحولیات سے متعلق آگاہی بڑھانے، گارڈن میں مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کرنے اور گارڈن کی دیکھ بھال کے لیے وسائل، فنڈز اور عملے کی مؤثر تقسیم کی نگرانی بھی کرے گی۔
ادھر ایگزیکٹو انجینیئر ہائی وے ڈویژن خوشاب نے نرواڑی گارڈن کی صفائی، دیکھ بھال اور انکروچمنٹ کی روک تھام کے لیے اپنے عملے کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں محمد اجمل (کلینر) اور محمد حنیف (خاک روب) کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ پارک کی صفائی ستھرائی برقرار رکھیں اور کسی بھی غیر متعلقہ سرگرمی یا تجاوزات کو روکیں۔ یہ تمام اقدامات کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ہدایت پر گارڈن کی خوبصورتی، عوامی سہولت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال