عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) نند کمار گوکلانی عمرکوٹ سے سندھ بار کونسل کا
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
نند کمار گوکلانی عمرکوٹ سے سندھ بار کونسل کا الیکشن جیت گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں بھی سندھ بار کونسل کے اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ بار کے 96 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جب کہ 9 وکلا ووٹ نہ ڈال سکے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ عمرکوٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ ووٹنگ کے پورے عمل کی نگرانی تین سول ججوں سجاد احمد چانڈیو، منیر احمد جگسی اور مشتاق احمد رحمان نے کی۔ چار امیدواروں نند کمار گوکلانی، ہاشم لغاری، ممتاز جروار اور الطاف حسین جونیجو نے الیکشن میں حصہ لیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ایس آئی ٹی پی پینل سے وابستہ نند کمار گوکولانی نے 63 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور کامیاب قرار پائے۔ مقابلے میں الطاف حسین جونیجو کو 33، ممتاز جروار نے 35 اور ہاشم لغاری نے 16 ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی عمل کے دوران عمرکوٹ کی وکلا برادری نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں دن بھر الیکشن کے حوالے سے جوش و خروش دیدنی رہا۔