خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نائب تحصیلدار شازیہ خان کے علاوہ وکلاء اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اورسیز پاکستانی کمٹیی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دائر کی گئی 8 درخواستوں کےکیسز سُنے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ختم کرایا جائے اور اصل مالک کے حوالے کی جائے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے قبضہ مافیا کے لیے خلاف عزم کیا ہوا اس حوالے سے متلقعہ محکموں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نےکہاکہ غیر حاضر درخواست گزار آئندہ اجلاس میں اپنے حاضر ی یقینی بنائیں ، قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے کسی کو کوئی رعایت نہ برتی جائے قبضہ مافیا کے تمام گروہوں کو کیفرکردار تک پنچایا جائے گا۔ انہوں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]