November 17, 2026

پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط۔

Screenshot_2025-10-31_070657

⛔پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط۔

پاکستان اور کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (کے ایف اے ای ڈی) کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے، پاکستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر ملیں گے۔*

*وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دستخط کی یہ تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 7.5 ملین کویتی دینار (2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) ملیں گے۔*

*پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرہٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، اس تقریب میں کویتی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد حشام سمیت وزارت اقتصادی امور اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔*

*اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت اقتصادی امور نے کویتی حکومت اور کے ایف ای اے ڈی کا پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں مسلسل تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔*

*حمیر کریم نے مزید کہا کہ یہ رعایتی مالی امداد پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات اور پائیدار شراکت کی عکاسی کرتی ہے، ا