بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ سینٹرل زون احمد نوید احسن کا ضلع بھکر کا خصوصی دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع بھکر کے مختلف علاقوں جن میں تحصیل منکیرہ، دریا خان اور بھکر شامل ہیں، کا تفصیلی وزٹ کیا۔ انہوں نے کسانوں سے ملاقاتیں کیں اور فیلڈ میں موجود مختلف فصلات بشمول چقندر، مکئی، رایا، سبزیات اور ترشاوہ باغات کا پیسٹ سکاوٹنگ سروے کیا۔ انہوں نے پھپھوندی، کیڑوں اور دیگر حملوں کے تدارک کے حوالے سے کسانوں کو مفید رہنمائی فراہم کی اور جدید زرعی تکنیکوں کے استعمال پر زور دیا۔احمد نوید احسن نے کسانوں کو بروقت گندم کی کاشت کے لیے قائل کیا اور انہیں بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے پیسٹ وارننگ ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں، فصلوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، اور کسی بھی قسم کے کیڑوں یا بیماری کی صورت میں فوری رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ضلعی افسرانِ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن & پیسٹ وارننگ اشرف علی قریشی ، تحصیل آفیسر زراعت پلانٹ پروٹیکشن بلال احمد اور دیگر فیلڈ نمائندگان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]