39

شاہوالا جنوبی (راجہ نور الہی عاطف سے )علاقہ تھل کے ممتاز پنجابی شاعر ملک شیر محمد ظل واگھرہ کی یاد میں مورخہ آٹھ نومبر کو رات آٹھ بجے بمقام شاہ

شاہوالا جنوبی (راجہ نور الہی عاطف سے )علاقہ تھل کے ممتاز پنجابی شاعر ملک شیر محمد ظل واگھرہ کی یاد میں مورخہ آٹھ نومبر کو رات آٹھ بجے بمقام شاہ والا جنوبی ایک شاندار پنجابی مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ منتظم و مشاعرہ ملک ارباب شمشیر واگھرہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پنجابی ادبی محفل میں نامور پنجابی شاعر مہرالطاف حسین بھروانہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ صدارت عصمت اللہ گرمانی کریں گے ۔ نظامت کے فرائض حاجی عبدالطیف شیدائی سر انجام دیں گے ۔ اعزازی مہمانان گرامی میں ڈاکٹر ملک خالد اقبال خالد، ملک سخاوت عباس گوہر ،،ملک قیصر عزیز یاور، ملک محمد سلیم سعد ،پروفیسر کمال الدین خاکی، ملک ضیاء اللہ کنول ، غلام عباس تسکین ،،ملک شرف الدین راول اور ڈاکٹر عمار خالد شامل ہیں ۔ منتظم مشاعرہ کے مطابق علاقہ سے دیگر ادبی اور سماجی شخصیات بھی زینت محفل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں