خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوڈیشل کمپلیکس جوہرآبادکے باہر لگے واٹر فلٹر پلانٹس کا معائنہ اور روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پرستھرا پنجاب کے افسران بھی موجود تھےعلاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد 6بلاک ،شوگر ملز روڈ،نیو لاری اڈا ،پرانا لاری اڈا ،بلوچ مارکیٹ،4 بلاک ،جہاز چوک سمیت مختلف ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ستھراپنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک مثالی اقدام ہے اس پہلے کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر صفائی کے انتظامات دیکھنے کو نہیں ملتے، شہر کی صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے اور کام کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ صفائی کو سو فیصد یقینی بنایا جا سکے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد مین روڈ ضلع کونسل اور بائی پاس روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سی ای او ایم سی جوہرآباد حرا فیصل موجود تھیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سی ای او ایم سی جوہرآباد کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب ٹیم کےساتھ ملکر صفائی کے لیے اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب سٹیلائیٹ ٹاوُن خوشاب و مین روڈ صفائی انتظامات کا جائزہ لیا سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل کو مزید ہدایات جاری کیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]