October 17, 2026

تھانہ کرم پور کی حدود سے مضر صحت گوشت برآمد ہونے کی ایف آئی آر درج

IMG-20251028-WA0255

تھانہ کرم پور کی حدود سے مضر صحت گوشت برآمد ہونے کی ایف آئی آر درج
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کرم پور چوہدری شہزاد امین کی سربراہی اے ایس آئی رائے اعجاز ناصر نے دوران پٹرولنگ رکشہ کو پکڑا جس میں ذبح شدہ جانور موجود تھا رکشہ اور ذبح شدہ جانور تحویل میں لیکر ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محمکہ لائیو سٹاک کی ٹیم طلب کی جہاں پر ویٹرنری ڈاکٹر عمیر اقبال نے رکشے میں موجود گائے کے گوشت کو انسانی صحت کو مضر قرار دے دیا اور گوشت کے مضر صحت ہونے کا تحریری سرٹیفکیٹ جاری کیا جبکہ گوشت کو تلف کرنے کے بعد کرم پور کے قصابوں محبوب ، اسلم ،شہروز اور اختر اقوام اعوان ملک کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
ایس ایچ او تھانہ کرم پور چوہدری شہزاد امین کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان قبل ازاں بھی مضر صحت گوشت فروخت کرتے تھے جن کی گرفتاری کیلئے کافی دنوں سے کوشش کررہے تھے اور ہر دفعہ چکما دے کر فرار ہوجاتے تھے کسی کو انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے اور یہ پیغام زیر حراست ملزمان کے علاوہ ایسے گھناؤنے کھیل میں ملوث دیگر عناصر کیلئے بھی ہے