November 23, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ مسلم لیگ زیڈ چوہدری کاشف ثناء لیڈر ہو تو ایسا جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہر حال میں کھڑا ہو اور چوہدری کاشف ثناء اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

IMG-20240820-WA0164

چوہدری کاشف ثناء نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں زیر علاج اپنے مخلص اور دیرینہ ساتھی معروف سماجی فلاحی سیاسی شخصیت چوہدری عاشق نمبر دار چک 202 مراد کی عیادت کی۔ اور اسی ہپستال میں چند دن پہلے مقامی افراد اور ڈاکٹرز کی باہمی کشمکش میں مقامی افراد نے اس ہپستال کے دروازے، شیشے اور مشینری توڑ دی تھی۔ شہزادے لیڈر چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے چوہدری عاشق نمبردار کی عیادت کی کے ساتھ ساتھ مظفر آباد آزاد کشمیر کے اس ہسپتال کے دروازے، شیشے اور مشینری لگوانے کی پیش کش بھی کر دی۔ انتظامیہ کی رضامندی کے بعد سابق تحصیل ناظم بلدیہ حاجی یاسین مرحوم کے صاحب زادے چوہدری کاشف ثناء نےکہا کہ نئے دروازے، شیشے اور نئی مشینری ہسپتال کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔