47

27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ امجد علی خان نیازی

27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ امجد علی خان نیازی

یوم سیاہ کشمیر پر ہم کشمیری عوام کی جہدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی افواج نے سری نگر پر قبضہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ کشمیری نسل در نسل بھارتی ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالی، جعلی مقابلوں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں۔ 5 اگست 2019 کی بھارتی کارروائیاں بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں جن کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی معاہدوں کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی ہی سرزمین میں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے اور فوجی محاصرہ و اجتماعی سزائیں ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر پر ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے اور بھارت کے جارحانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں