ڈپٹی کمشنر دیر بالا ملک دلنواز خان وزیر نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر بالا ملک دلنواز خان وزیر نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
دیر بالا کے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر ملک دلنواز خان وزیر
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیر بالا ملک دلنواز خان وزیر نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع دیر بالا کے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے تمام ذمہ داریاں خلوصِ نیت، دیانت داری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل، گڈ گورننس کے فروغ اور سرکاری خدمات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، ان کے مسائل کا ازالہ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہوں گی۔