تیمور خان خٹک کا عالم زیب خان کے بھائی مختیار خان کی وفات پر اظہار تعزیت۔
مرحوم نے پارٹی کے ساتھ طویل رفاقت میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ تیمور خان خٹک
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے پارٹی کے دیرینہ مخلص کارکن اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کے دست راست عالم زیب خان کے بھائی مختیار خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کے ساتھ طویل رفاقت میں گرانقدر خدمات انجام دیں، اور ان کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ مختیار خان کی وفات سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت بزرگ ورکر سے محروم ہو گئی ہے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہے تیمور خان خٹک نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔