97

*میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد* *کشمیربنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائےگٸے*

*میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد*
*کشمیربنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائےگٸے*

میلسی (محمدمختارسولگی) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےغیرقانونی قبضے کےخلاف یوم سیاہ کے طور پر، میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیر بنےگا پاکستان کےنعرے لگاۓ گٸے۔ دنیابھر کی طرح میلسی میں بھی ستائیس اکتوبر 1947سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور کشمیریوں کو ان کےحقوق سے محروم رکھنے کےخلاف یوم سیاہ منایا گیا میونسپل کمیٹی میلسی سے تحصیلدار ملک عبدالحمید کی قیادت میں یکجتئی کشمیر ریلی نکالی گئی جو کے ریلوے پھاٹک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیربنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، سیاسی ،مذہبی ،تاجر تنظیموں کےرہنماؤں، انچارج ریسکیو 1122 پرویز عباس ،ایس ڈی او میونسپل کمیٹی محمدآصف رضا ،سینئر کلرک اسامہ خان شیخ ،جاویداقبال، ملک راشد معروف اور شہریوں نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں