62

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب اور عظیم الشان ریلی کا انعقاد

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب اور عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر قیادت ریلی میں سینکٹروں افراد کی شرکت

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ریلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے

ریلی کے شرکا کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگاتے رہے

27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج

مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے گزشتہ 78 سالوں سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبر قومی اسمبلی

کشمیری عوام مسلسل اپنی آزادی کی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی

اج کے دن کا مقصد پوری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

پاکستان ہر فورم پر ان کے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈپٹی کمشنر

کشمیریوں کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں