17

سکھر۔کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے اور بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہونے پر 27 اکتوبر سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا

سکھر۔کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے اور بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہونے پر 27 اکتوبر سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا اس حوالے سے سول ڈیفنس سکھر نے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔جس کی قیادت سول ڈیفنس کے ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی اور ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کر رہے تھے ریلی میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے پر شگاف نعرے لگائے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ آباد افواج پاکستان زندہ آباد۔پریس کلب پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد ہے۔آزاد و مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضے ہے بھارت نے کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود طے کرنے سے طاقت کے زور پر روکا۔ بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے دہائیوں سے قابض فوج کے ظلم و ستم برداشت کیے ہیں جب کہ طاقت کا استعمال کرکے بھی بھارت کشمیریوں کے عزم کو متزلزل کر سکا ہے نہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جذبے کو کچلنے میں کامیاب ہوا۔کشمیری ایمانی جذبے سے سرشار ہیں پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرتا رہے ہمیں اپنی افواج پاکستان پر ناز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں