سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پورے ملک کی طرح ضلع سکھر میں بھی 27 اکتوبر کو کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر “یومِ سیاہ” منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میونسپل اسٹیڈیم سکھر سے شروع ہو کر پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سکھر ٹو بشریٰ منصور نے کی۔ اس موقع پر سید غلام مرتضیٰ شاہ، عزرا جمال، ڈاکٹر سعید اعوان عابد انصاری اساتذہ، طلبہ، وکلاء، سیاسی و سماجی کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سکھر ٹو بشریٰ منصور نے کہا کہ پورے ملک کی طرح سکھر میں بھی “یومِ سیاہ” منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوتا، ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال