October 25, 2026

بہاولنگر ہارون آباد(نمائندگان)تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی منشیات مکاومہم، 2 منشیات فروش گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرے سے منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے

IMG-20240820-WA0160(1)

بہاولنگر ہارون آباد(نمائندگان)تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی منشیات مکاومہم، 2 منشیات فروش گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرے سے منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس ان ایکشن ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ۔بھٹہ کالونی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی اکبر ولد محبت علی کو ہیرون فروخت کرتے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 560گرام ہیرون برآمد کرلی جبکہ بدنام زمانہ زمانہ منشیات فروش جاوید ولد گلزار قوم قریشی سکنہ بھٹہ کالونی چشتیاں سے 1500گرام چرس برآمد کرلی ، ملزمان بالا کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کرکے ان کو پابند سلاسل کرتے ہوئےاپنی قانونی کاروائی شرو ع کردی، اس موقع پر ایس ایچ او ماجد حسین پراچہ نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں جنکا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ ان کے خاتمہ کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو ان کے چنگل سے محفوظ رکھا جاسکے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کہ ہے کہ وہ بھی اپنے اردگرد نظر رکھیں اور ایسے افراد کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ معاشرے سے منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہوسکے۔ دریں اثنا شہریوں نے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کو منشیات فروش گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خاتمہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھے گی ۔