*💥افغاـ نستان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان*
*💥افغاـ نستان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان*
افغاـ نستان کی حکومت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر کا اعلان کر دیا، وزارت توانائی کو ڈیم کی جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
افغاـ نستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق افغاـ ن وزیر توانائی و آب عبداللطیف منصور نے بتایا کہ ہمارے امیر نے وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کرے بلکہ مقامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر کے منصوبے کا آغاز کرے۔
عبداللطیف منصور نے اخوندزادہ کے حوالے سے کہا کہ ’ افغاـ ن عوام کو اپنے پانیوں کا نظم و نسق خود کرنے کا حق حاصل ہے۔’
دریائے کنڑ ، جو افغاـ نستان کے پانچ بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے، پاکستان کے ضلع چترال سے نکلتا ہے، یہ تقریباً 482 کلومیٹر افغاـ نستان کے صوبہ کنڑ سے گزرتا ہے اور دریائے کاـ بل میں شامل ہونے کے بعد دوبارہ پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔
دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر کے لیے طاــ لباـ ن کی نئی کوشش اس وقت سامنے آئی ہے جب طاــ لباـ ن اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پانی کی تقسیم طویل عرصے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک حساس مسئلہ رہا ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان کوئی باضابطہ آبی معاہدہ موجود نہیں، اور پانی کی تقسیم روایتی طریقوں کے تحت ہوتی ہے۔
گزشتہ سال، جب طاــ لباـ ن کے مشرقی افغاـ نستان میں ڈیم بنانے کے منصوبوں کی خبریں سامنے آئیں، تو سابق وزیر جان اچکزئی نے خبردار کیا کہ طاــ لباـ ن کی جانب سے کنڑ پر یکطرفہ تعمیرات پاکستان کے خلاف ایک دشمنی پر مبنی اقدام سمجھا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایسا اقدام سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، جن میں کشیدگی میں اضافہ اور ممکنہ تصادم شامل ہیں۔