کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ : چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مرکزی جلوس کے موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت صفائی ستھرائی اور لاٹنگ کےخاطر خواہ انتظامات کیے
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
: چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مرکزی جلوس کے موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت صفائی ستھرائی اور لاٹنگ کےخاطر خواہ انتظامات کیے جائیں ۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے تحصیل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔……
تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے جلوس کے راستوں پر نفری سمیت خار دار تاریں لگا کر سیکورٹی فراہم کی جائے اور چیف آفیسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستوں پر سپاٹ لائٹس سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں اور جلوس کے راستوں پر سپیشل سکواڈ بمعہ مشینری تعینات کیے جائیں.