November 17, 2026

*پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد ودیگر طلب*

IMG-20251025-WA0136

*پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد ودیگر طلب*

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون اور کمسن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پرمتاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے کو منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پرمتاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ لاہور سے 17ستمبر کو 3بچیوں اور ان کی والدہ کو اٹھایاگیا،پولیس نے 20ستمبر کو خاتون اور بچیوں کوایف آئی آر میں نامزد کیا، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، تفتیشی افسر کی سرزنش، کیوں نہ آپ کو گھر بھیج دیا جائے؟

عدالت نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،ڈی ایس پی سی آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیدیاگیا،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور سماعت منگل تک ملتوی کردی۔