November 17, 2026

پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک اور دوستانہ کرکٹ میچ ڈی سی الیون کی شاندار کامیابی

IMG-20251025-WA0004

پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک اور دوستانہ کرکٹ میچ ڈی سی الیون کی شاندار کامیابی

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ڈی ای او سی) برائے خاتمہ پولیو سکھر کے زیرِ اہتمام جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں آگاہی واک اور دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز میونسپل اسٹیڈیم سے نیم کی چاڑھی چوک تک نکالی گئی آگاہی واک سے ہوا، جس میں شہریوں، محکمۂ صحت کے افسران، طلبہ، اساتذہ اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں پولیو کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ترغیب دینا تھا۔آگاہی واک کے بعد جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور روٹری الیون کے درمیان 10 اوورز پر مشتمل ایک دلچسپ دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز روٹری الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے سے کیا۔ روٹری الیون نے مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔جواب میں ڈی سی الیون نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 9.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، جبکہ ڈاکٹر نور احمد سومرو نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 48 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار پائے۔میچ میں ڈی سی الیون کی جانب سے نادر شہزاد خان، ڈاکٹر نور احمد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ گھانگھرو، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر وقار ڈہر اور دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دوسری جانب روٹری الیون کی نمائندگی آغا فراز، غیاث شیخ، منصور احمد، حمزہ علی، اقبال اور یاسر نے کی۔
رنر اپ ٹرافی روٹری الیون کے شجاع پھل کو پیش کی گئی۔میچ دیکھنے والوں میں ڈاکٹر تنویر عباسی، ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹر جمال، عذرا جمال، راجا گل، ملک آفتاب، ڈاکٹر عبدالباسط، شاہد حمید، روٹری کلب اسکول کے طلباء، اساتذہ، محکمہ صحت کے افسران و عملہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنہوں نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔اس موقع پر مقررین نے پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ہر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیےپولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک اور دوستانہ کرکٹ میچ ڈی سی الیون کی شاندار کامیابی

سکھر (بیورورپورٹ) پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ڈی ای او سی) برائے خاتمہ پولیو سکھر کے زیرِ اہتمام جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں آگاہی واک اور دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز میونسپل اسٹیڈیم سے نیم کی چاڑھی چوک تک نکالی گئی آگاہی واک سے ہوا، جس میں شہریوں، محکمۂ صحت کے افسران، طلبہ، اساتذہ اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں پولیو کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ترغیب دینا تھا۔آگاہی واک کے بعد جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور روٹری الیون کے درمیان 10 اوورز پر مشتمل ایک دلچسپ دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز روٹری الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے سے کیا۔ روٹری الیون نے مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔جواب میں ڈی سی الیون نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 9.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، جبکہ ڈاکٹر نور احمد سومرو نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 48 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار پائے۔میچ میں ڈی سی الیون کی جانب سے نادر شہزاد خان، ڈاکٹر نور احمد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ گھانگھرو، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر وقار ڈہر اور دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دوسری جانب روٹری الیون کی نمائندگی آغا فراز، غیاث شیخ، منصور احمد، حمزہ علی، اقبال اور یاسر نے کی۔
رنر اپ ٹرافی روٹری الیون کے شجاع پھل کو پیش کی گئی۔میچ دیکھنے والوں میں ڈاکٹر تنویر عباسی، ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹر جمال، عذرا جمال، راجا گل، ملک آفتاب، ڈاکٹر عبدالباسط، شاہد حمید، روٹری کلب اسکول کے طلباء، اساتذہ، محکمہ صحت کے افسران و عملہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنہوں نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔اس موقع پر مقررین نے پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ہر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔ پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔