*💥کراچی: لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری*
کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو بری کردیا، پراسیکیوشن ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔
وکیل صفائی فاروق حیدر نے کہا کہ ملزم عزیز بلوچ کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، عزیر بلوچ بے قصور ہے اسے مقدمہ سے بری کیا جائے۔
پولیس کے مطابق شریک ملزم عبدالغفار بگٹی نے اپنے بیان میں عزیر بلوچ کا نام لیا تھا جس پر عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ اب تک 2 درجن سے زائد مقدمات میں بنیادی طور پر عدم ثبوت کی وجہ سے بری ہو چکے ہیں۔