*پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی-*
*پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی-*
حکومت پنجاب کی جانب سے سالانہ تعطیلات کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ دی گئی ہے جس کے مطابق اس سال موسم سرما کی 20 تعطیلات ہو سکتی ہیں جوکہ دسمبر کے آخر سے جنوری کے وسط تک ہونے کے امکان ہیں-
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے سالانہ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہوں گی اور تعلیمی ادارے 10 جنوری 2026 تک بند رہے گے جبکہ 11 جنوری کو اتوار ہے اس لیے تعلیمی ادارے یا 12 جنوری کو کھل سکتے ہیں اس طرح اس سال موسم سرما کی 19 یا 20 تعطیلات ہو سکتی ہیں یہ تعطیلات صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہوں گی-
موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کے تاریخ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے-