ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی کے قریب موٹروے ایم 5 پر خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر بس نے آگے جاتے ہوئے ٹریلر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہے ہسپتال منتقل کرنے میں گھوٹکی پولیس اور
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی کے قریب موٹروے ایم 5 پر خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر بس نے آگے جاتے ہوئے ٹریلر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہے ہسپتال منتقل کرنے میں گھوٹکی پولیس اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہے تفصیل کے مطابق : ڈہرکی راونتی کے قریب بیلو میرپور تھانہ کی حدود ملتان تا سکھر موٹروے ایم 5 کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس جو مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی اس نے ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے اور 9 افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں 4 بچیاں، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں مرنے والوں میں سے 5 کی شناخت گیارہ سالہ حسنات بی بی، 35 سالہ شگفتہ، 29 سالہ روزینہ، ایک سالہ انابیہ، 53 سالہ مرد نورالاہی کے طور ہر ہوئی ہے جبکہ ایک عورت اور ایک چار سالہ بچی کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ زخمیوں میں 7 مرد اور 2 بچیاں شامل ہیں تمام جاں بحق افراد کی نعشیں گھوٹکی تحصیل ہسپتال منتقل کی گئی جبکہ زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جن کا علاج جاری ہے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کرنے میں گھوٹکی پولیس اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہے