November 17, 2026

*💥’دل ہونا چاہیے جوان’*

IMG-20251022-WA0271

*💥’دل ہونا چاہیے جوان’*

*🌼مولانا محمد خان شیرانی نے 86 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی*

*‏مولانا شیرانی 86 سال کی عمر میں دولہا بن گئے!*

*اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے 86 سال کی عمر میں 50 سالہ خاتون سے نکاح کر لیا۔*
*سینئر صحافی عمر فاروق کے مطابق خاتون کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جبکہ شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔*

*مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی عمر کے حوالے سے متضاد باتیں ہیں، دستیاب دستاویزات میں تاریخ پیدائش 1948ء درج ہے، جبکہ مولانا زاہد شاہ صاحب کی جانب سے فراہم کردہ مولانا شیرانی صاحب کی خود نوشت مجموعہ آثار کے صفحہ نمبر 24 میں مولانا خود اپنی تاریخ پیدائش 1938ء سے 1940ء لکھتے ہیں، اس حساب سے 86 سال عمر بنتی ہے۔*

*مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے، پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔*

*واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔*

*اللہ تعالیٰ جوڑے کو ایمان و صحت کی سلامتی کے ساتھ عمر مقبول عطاء فرمائے۔*

*نوٹ: اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کی عمر 92 برس ہے جب کہ وکی پیڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق ان کی عمر تقریباً 77 سال ہے۔*

*رپورٹ: سینئر صحافی عبد الجبار ناصر*