November 17, 2026

یاروں کے یار ، ملک خورشید حطار خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

IMG-20251021-WA0641

یاروں کے یار ، ملک خورشید حطار

خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

پیلووینس تھل مروت و محبت کرنے والوں کی سر زمین ہے ۔ یہاں سے کئی ایک نابغہ روزگار شخصیات نے جنم لیا ۔ جن کی وجہ سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے تحصیل نور پور تھل کو وطن عزیز میں ممتاز مقام عطا کیا ہے ۔ راقم الحروف نے اپنا آج کا کالم پیلووینس تھل سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک دیرینہ ہردلعزیز مخلص اور باوفا دوست کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ترتیب دیا ہے ۔ مروت و محبت، خلوص و وفا کا یہ پیکر ملک خورشید احمد حطارہے۔ جناب ملک خورشید احمد حطار سادہ اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے آپ کو بہترین اخلاق سے سرفراز کیا ہے ۔ بہترین شخصی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے جناب ملک خورشید احمد حطارکا وسیع حلقہ احباب ہے ۔ آپ پیلووینس تھل کے معزز و محترم اور زمیندار گھرانے کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ ملک خورشید احمد حطار نے بطور معلم طویل عرصہ تک محکمہء تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ فرض شناسی اور پرخلوص شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ اپنے افسران بالا کے منظور نظر رہے ہیں اور اپنے شاگردان عزیز کے دلوں پر راج کیا ہے ۔ ملک خورشید احمد حطار نے اپنی ہمہ پہلو شخصیت کی وجہ سے بطور صدر پنجاب ٹیچرز یوینن تحصیل نورپورتھل اپنے آپ کو اساتذہ کرام کا حقیقی لیڈر بھی ثابت کیا ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ان کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں ان کے متعدد شاگرد اندرون ملک و بیرون مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ وہ علاقہ بھر میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ برسبیل تذکرہ واضح کرتا چلوں کہ اپنی مخلصانہ شخصیت کی وجہ سے جناب ملک خورشید احمد حطار بطور معلم اپنی جاءے تعیناتی پر اس قدر مقبول تھے کہ جب انہوں نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ لی تو ان کے اعزاز میں ادارہ کی طرف سے منعقدہ الوداعی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں راقم بھی موجود تھا ۔ اس موقع پر علاقہ بھرسے والدین اور ان کے شاگردان عزیز نے ان کو جوعزت و تکریم دی وہ مثالی تھی۔ تقریب کے اختتام پر عوام کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر قافلے کی شکل میں جناب ملک خورشید احمد حطار کو الوداع کرنے کے لیے ان کے ڈیرے پر پہنچا گویا کہ لوگوں کایہ میلہ لگا ہوا تھا ۔ یہ بے پایاں عوامی محبت اس بات کی عکاس تھی کہ ملک خورشید احمد حطار عوامی دلوں پر راج کرنے والے انسان ہیں ۔ ملک خورشیداحمد حطارنے دوران ملازمت بطور صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نور پور تھل اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی مثالی کردار ادا کیا ۔ سماجی اور تعلیمی حلقوں کے ساتھ ہمیشہ ان کی محبت مثالی رہی ہے ۔محبت کیا ہے ؟اس کے آداب کیا ہیں ؟اور اس کے تقاضے کیسے ادا کیے جاتے ہیں ؟
یہ تو کوئی ان سے سیکھے
جہاں دیدہ آنکھوں سے کشید کردہ مشاہدات کی روشنی میں عملی جامہ زیب شخصیت مجسم کیے ہوئے پیار۔ خلوص ۔ عزت اور ادب واحترام کے ملحوظ خاطر رکھنے کی وجہ سے حلقہ یاراں اور روزمرہ پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی سے منسلک افراد میں مقبول ترین شخصیت کے مالک ثابت ہوءے ۔
ملک خورشید احمد حطار درد دل رکھنے والے اور حساس طبیعت ہونے کے باعث دوسروں کے جذبات اور فکر کا ہمیشہ احساس کرتے ہیں ۔ اپنے دوست احباب کے ساتھ اپنے قول و فعل کے تضاد سے احتیاط برتنے کے لیے جو بھی وعدہ کرتے ہیں انہیں پورا کرنے لیے بھی بھرپورکوشاں رہتے ہیں ۔ ملک خورشید احمد حطار نے دوران ملازمت کسی بھی ایسے کام کی زمہ داری نہیں اٹھائ جو ناممکن ہو یا خلاف ضابطہ ہو
اسی وجہ سے اعلیٰ افسران کی توجہ اور ماتحت سٹاف ورفقاءے کار کی محبت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ راقم الحروف نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ جناب ملک خورشید احمد حطار کے ساتھ سالہا سال کی ملاقاتوں میں آج تک ان کے کسی عمل کوکسی کی دل آزاری کا باعث بنتے نہیں دیکھا ۔ ان کی ایک خاص خوبی یہ بھی ہے کہ لالچ وحوص کرنے کی بجائے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے پروردگارعالم کے حضور سربسجود رہتے ہیں ۔ موصوف ماشاءاللہ مکہ شریف اور مدینہ منورہ شریف میں عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔
موصوف میری دعاؤں میں تو ہمیشہ ہی رہتے ہیں اور صبح بخیر کے پیغامات کے تبادلے میں بھی روزانہ۔ ملک خورشید احمد حطارنے زندگی کے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں اور اللہ تبارک وتعالی نےانہیں ہمیشہ سرخرو اور کامیاب وکامران کیا ہے۔موصوف اپنے حلقہ احباب میں ہمیشہ مقبول رہے ہیں جو کہ ان کی عظیم شخصیت کا اعجاز ہے ۔ ان کے قریبی دوست بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک خورشید احمدحطار دوستوں پر جان چھڑکنے والے عظیم باوفا انسان ہیں۔ ان کی شخصیت کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے دوست احباب کے کاموں کو اپنے ذاتی کاموں پر بھی فوقیت دیتے ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک کے اپنے ٹاسک کو مکمل نہیں کر لیتے۔ موصوف بے لوث خدمت خلق کے عظیم جذبے سے سر شار ہوکر کام کرتے ہیں۔ اگر جناب ملک خورشید احمدعطار کی ذاتی زندگی کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ انہوں نے اپنی اولاد کی بھی بہترین تعلیم و تربیت کی ہے جو کہ یقینا” ان کی خوش قسمتی ہے ۔ ہردلعزیزی ، ملنساری، خوش گفتاری اور بے لوث خدمت کی وجہ سے ان کے دوستوں کی زبان سے کئ بار سنا ہے کہ:
یاروں کے یار ،ملک خورشید حطار۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک وتعالی ا جناب ملک خورشید احمد حطار اور ان سے وابستہ ہررشتے کودائم شاد و آباد رکھیں اور ان کی عزت و عمر میں خصوصی برکت عطا فرمائیں۔ قارئین محترم !زندگی کے سفر میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، کچھ محض راستہ کا سنگِ میل ثابت ہوتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دلوں میں ہمیشہ کے لیے گھر کر جاتے ہیں۔ ملک خورشید حطار بھی انہی خوش نصیب انسانوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی سادگی، اخلاص اور وفا سے لوگوں کے دلوں میں وہ مقام پایا جو دولت یا عہدے سے نہیں بلکہ کردار اور محبت سے حاصل ہوتا ہے۔
ملک خورشید حطار ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جو دوستوں کے لیے سراپا خلوص، اہلِ علاقہ کے لیے رہنمائی کا مینار، اور نوجوان نسل کے لیے عزم و کردار کی روشن مثال ہیں۔ ان کی مجلس میں بیٹھنے والا ہر شخص محسوس کرتا ہے کہ یہ انسان بناوٹ سے پاک، سچائی اور دوستی کا پیکر ہے۔ ان کی گفتگو میں نرمی، رویے میں محبت، اور فیصلوں میں دیانت ان کے مزاج کی جھلکیاں ہیں۔
“یاروں کے یار” کا لقب انہیں یوں ہی نہیں ملا۔ وہ دوستی کو رشتۂ عبادت سمجھتے ہیں۔ کسی دوست کا دکھ ہو یا کسی عزیز کا مسئلہ، ملک خورشید ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے والے انسان ہوتے ہیں۔ وہ تعلقات میں مفاد نہیں، بلکہ خلوص کو بنیاد بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے ہر طبقے اور ہر علاقے میں پائے جاتے ہیں۔
ملک خورشید احمد حطار کی شخصیت کا ایک اور نمایاں پہلو ان کا سماجی جذبہ ہے۔ وہ نہ صرف اپنے دوستوں کے لیے بلکہ اپنے علاقے کے عوام کے لیے بھی ہمہ وقت دستیاب رہتے ہیں۔ تعلیم، صحت، اور فلاحی سرگرمیوں میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ وہ ہر اس موقع پر آگے بڑھتے ہیں جہاں کسی کی ضرورت یا تکلیف دیکھیں۔ یہی ان کے دل کی وسعت اور انسان دوستی کی دلیل ہے۔
سیاست ہو یا سماجی محفلیں، ملک خورشید کا طرزِ عمل ہمیشہ بردباری اور متانت سے بھرپور ہوتا ہے۔ وہ اختلاف کو دشمنی نہیں بناتے اور تنقید کو برداشت کا نام دیتے ہیں۔ یہی اخلاقی بلندی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔
ملک خورشید احمد حطار کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی طاقت محبت، خلوص اور رفاقت ہے۔ وہ یاد دلاتے ہیں کہ سچے دوست دولت سے نہیں بلکہ دل سے بنتے ہیں۔ ان کی موجودگی اپنے دوستوں کے لیے باعثِ اطمینان اور ان کی شخصیت معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ ملک خورشید حطار صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک رویہ، ایک مثال، اور ایک احساس کا نام ہے — وہ احساس جو دوستوں کے دلوں کو جوڑتا ہے، اور جس کے بغیر زندگی ادھوری محسوس ہوتی ہے۔