November 17, 2026

بہاولنگر(نمائندہ) منڈی صادق گنج پولیس اسٹیشن پر منظم جتھے کا حملہ؛ دو اہلکار زخمی ہونے کے باوجود

Screenshot_2025-10-18_064014

بہاولنگر(نمائندہ) منڈی صادق گنج پولیس اسٹیشن پر منظم جتھے کا حملہ؛ دو اہلکار زخمی ہونے کے باوجود قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی نہ ہوئی قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی نہ ہونے پر شہر بھر میں خوف کی فضا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب عثمان انور اور ڈی پی او بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ماہر قانون دان و تاجر راو کاشف الرحمان ایڈووکیٹ سابق صدر منچن آباد بار نے بہاولنگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منڈی صادق گنج تھانہ پر منظم سازش کے تحت کیے گئے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں مسلح حملہ آوروں نے دو پولیس اہلکاران کو بھی زخمی کیا جبکہ تھانہ کی عمارت کو نقصان پہنچایا قبل ازیں غلہ منڈی صادق گنج میں دو تاجروں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کیا، قانون کے رکھوالوں پر حملہ آور گروہ کے خلاف تاحال قانونی کاروائی نہ ہونا ضلع پولیس کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان کے مترادف ہے۔ حملہ آور گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی نہ کی گئی تو نہ صرف قانون کی رٹ قائم نہیں رہے گی بلکہ لاء ان آرڈر کی صورتحال مذید خراب ہوگی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر کو چاہیے کہ وہ خود ساری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نہ صرف حملہ آوروں کو منتقی انجام کو پہنچائیں بلکہ بروقت قانونی کاروائی میں رکاوٹ بننے والے افسران کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائیں