تھانہ اوکانوالہ بنگلہ چیچہ وطنی پولیس چوکی کرم شہید کا افتتاح ،
تھانہ اوکانوالہ بنگلہ چیچہ وطنی پولیس چوکی کرم شہید کا افتتاح ،
ساہیوال پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ چیچہ وطنی سرکل پولیس کا عوامی فلاح کا احسن اقدام ،
اپنی مدد آپ کے تحت اور عوامی تعاون سے تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 60بارہ ایل میں نئی پولیس چوکی کرم شہید (الحمید فارمز)کا ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمن کے ہمراہ اور اے ایس پی عثمان اور ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میاں سخی محمد کمیانہ ،چوکی انچارج محمد سعید نے اپنے دستہ مبارک سے افتتاح کیا ،ڈی ایس پی معاذ الرحمن اور اے ایس پی عثمان کا وہاں پہنچ پر والہانہ استقبال کیا گیا نئی تعمیر کی جانے والی چوکی کے لیے سابقہ آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی(مرحوم) کے بیٹے نے جگہ وقف کی علاقے بھر کے
معززین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی معاذ الرحمن نے اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا ،ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمن کا کہنا تھا کہ چوکی کے قیام سے تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، اے ایس پی عثمان ،تھانہ اوکانوالہ بنگلہ ایس ایچ او میاں سخی محمد کمیانہ، چوکی انچارج محمد سعید ،اے ایس آئی امجد اسلام سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے ،عوام کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو خواب سراہا گیا ۔