بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کا بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کا بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد جانداروں کو 48 ہزار جرمانہ عائد، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی گئیں اور اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو عارضی تجاوزات پر 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے تحت پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ سڑکیں کشادہ اور آمد و رفت آسان ہو سکے۔