سکھر پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک پنوعاقل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد — ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش
سکھر پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک
پنوعاقل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد — ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش
سکھر (بیورورپورٹٹ سید نصیر حسین زیدی) سکھر پولیس کو پنوعاقل کے علاقے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں تھانہ دادلوء کی حدود میں پولیس اور موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، آج رات گوٹھ بچل خان داریجو کے قریب اسلحے کے زور پر ملزمان نے شہری محمد اسحاق انڈھڑ سے سی ڈی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل بمعہ نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔پولیس کے مطابق، دورانِ تعاقب ملزمان نے تھانہ دادلوء کی حدود لال پیر روڈ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جھانگیر جکھرو کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ہلاک ڈاکو کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو جھانگیر جکھرو کا کرمنل ریکارڈ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے اور وہ متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات درج ذیل ہیں۔Cr.No 12/2022 U/S 9/C CNS PS Pano Aqil Cr.No 121/2023 U/S 9/C CNS PS Pano Aqil Cr.No 63/2024 U/S 324, 353 PPC PS Pano Aqil Cr.No 242/2024 U/S 9/C CNS PS Pano Aqil Cr.No 93/2025 U/S 3/4 PEHO PS Pano Aqil Cr.No 163/2025 U/S 9/C CNS PS Pano Aqil Cr.No 24/2024 U/S 324, 353 PPC PS Dadloi Cr.No 25/2024 U/S 23(1) Sindh Arms Act PS Dadloi Cr.No 23/2024 U/S 9/C CNS PS Tamachani Cr.No 264/2025 U/S 324, 353, 399 PPC PS Pano Aqil Cr.No 265/2025 U/S 397, 337H2 PPC PS Pano Aqilپولیس کے مطابق مزید ریکارڈ مختلف تھانوں اور اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے سی سی تھرڈ اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر سرگرم ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔