November 17, 2026

“دیوالی – مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ساتھ ” رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

IMG-20251016-WA0296

“دیوالی – مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ساتھ ”
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز

نوابشاہ : DIG فیصل بشیر میمن کی ہندو برادری سے ملاقات، دیوالی کی مبارکباد، کیک کاٹا اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج جناب فیصل بشیر میمن صاحب نے آج رینج آفس میں SSP سانگھڑ عابد علی بلوچ، SSP نوابشاہ شبیر احمد سیٹھار ، SSP نوشیروفیروز روحل احمد کوسو ، رکن قومی پیغام امن کمیٹی و مینارٹی فوکل پرسں راجیش کمار ہرداسانی کے ہمراہ ہندو برادری ضلع (سانگھڑ، نوابشاہ، نوشیروفیروز شہدادپور سکرنڈ ) کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب فیصل بشیر میمن نے ہندو برادری کے مسائل اور مشکلات سنی اور ان کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی پی صاحب نے ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی، دیئے جلائے ، کیک کاٹا اور مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔

جناب فیصل بشیر میمن نے دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ شہری پرامن طریقے سے اپنے مذہبی تہوار کو منائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
#PakistanZindabad
#Diwali2025