November 17, 2026

ملالہ یوسف زئی نے نشے کی لعنت میں مبتلا ہونے کا بھی اعتراف کرلیا

Screenshot_2025-10-13_193211

ملالہ یوسف زئی نے نشے کی لعنت میں مبتلا ہونے کا بھی اعتراف کرلیا

پہلی بار تگڑی خوراک لینے سے خوف اور پریشانی میں مبتلا ہوگئیں، انہیں شدید الٹیاں آئیں، ان کا جسم لرزنے لگا، وہ اس قدر صدمے میں چلے گئیں کہ ان سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔

مذکورہ قصے سے متعلق وہ لکھتی ہیں کہ ایک رات وہ اپنی یونیورسٹی کی دوست انیسہ کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک پرانے شیڈ میں گئیں، جہاں ان کی سہیلی انیسہ دو لڑکوں کے ساتھ بیٹھی تھی اور وہ نشہ کر رہے تھے۔

ملالہ یوسف زئی لکھتی ہیں کہ وہاں لڑکوں اور لڑکی کے سامنے میز پر ایک عجیب سا شیشے کا آلہ رکھا تھا، جسے انہوں نے پہلے نہیں دیکھا تھا، لڑکے کی جانب سے اسے استعمال کرنے کے بعد انہوں نے بھی اسے استعمال کیا۔

وہ لکھتی ہیں کہ انہوں نے پہلے بھی بھنگ آزمائی ہوئی تھی لیکن اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا تھا لیکن اس ویڈ کے استعمال نے انہیں ہلاکر رکھ دیا، وہ ماضی میں پہنچ گئیں، انہیں ایسا لگا جیسے وہ 15 سال کی عمر میں سوات پہنچ گئی ہوں اور ان پر حملہ ہوا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ کارکن کتاب میں لکھتی ہیں کہ پہلی بار ویڈ کا نشہ کرتے وقت جب انہوں نے دھواں کھینچا، تو وہ زور زور سے کھانسنے لگیں، کچھ دیر بعد انہوں نے دوبارہ کوشش کی اور اس بار وہ کھانسے بغیر دھواں اندر لے گئیں۔