پاک فوج کے شہید محمد زاہد جوئیہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی.
پاک فوج کے شہید محمد زاہد جوئیہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی.
بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاک آرمی کے بہادر سپوت شہید محمد زاہد جوئیہ کی پہلی سالانہ برسی ان کے آبائی گاؤں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تقریب میں پاک آرمی کے افسران میجر فرقان، نائیک نزاکت علی سمیت علما کرام، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔پاک آرمی کے افسران نے اس موقع پر شہید کے ورثا سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد زاہد جوئیہ جیسے جری سپوت قوم کا فخر ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی۔